Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاک فوج اور سربراہ پاک فوج کے حوالے سے فیک نیوز پھلانے والے اکاؤنٹ پکڑے گئے

پاک فوج اور سربراہ پاک فوج کے حوالے سے فیک نیوز پھلانے والے اکاؤنٹ پکڑے گئے۔ سائبر کرائم ونگ کی ایک اور بڑی کارروائی۔ انجینئر نوید نامی شخص نے دعوی کیا کہ آرمی چیف کے حوالے سے غلط خبر چلائی گئی ہے جبکہ چلائی جانے والی ویڈیو درحقیقت آرمی چیف کے دورہ یوکرائن کی ہے۔ محمد نوید افضل پی ٹی آئی سپورٹر ہے۔

سائبر کرائم ونگ نے ایک اور بڑی کارروائی کی ہے، پاک فوج اور سربراہِ پاک فوج کے حوالے سے فیک نیوز پھلانے والے مزید اکاؤنٹ پکڑے گئے، انجینئر نوید نامی شخص نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے چودہ اگست دو ہزار بائیس کو آزادی کی تقریب میں شرکت کی جو لندن ایمبیسی میں ہوئی، آرمی چیف کے حوالے سے غلط خبر چلائی گئی، چلائی جانے والی وڈیو درحقیقت چیف آف آرمی اسٹاف کے دو ہزار اکیس میں دورہ یوکرائن کی ہے۔

مندرجہ بالا ٹویٹر اکاؤنٹ ایک سمندر پار پاکستانی محمد نوید افضل کا ہےجو تحریک انصاف کا سپورٹر ہے جسے تحریک انصاف کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ فالو کرتے ہیں، آرمی چیف کے حوالے سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کو چونسٹھ ہزارلوگوں نے لائیک اور نو ہزار لوگوں نے ریٹویٹ کیا جن میں سے اکثریت پی ٹی آئی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر نفرت انگیزخبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھلائی جا رہی ہیں اور فوج اور عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک دشمن عناصر ایسی افواہوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Related posts

فیصل واوڈا کی سینیٹ نشست خالی قرار، نوٹیفکیشن جاری

Rauf ansari

رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

ibrahim ibrahim

اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے ارکان پورے نہیں کرسکتی

Hassam alam

Leave a Comment