Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کھاد کا حصول، کسانوں کا لائنوں میں لگنا انتظامیہ کی کار کردگی کا پول کھو ل رہا ہے، فخر امام

کہروڑپکا: کہروڑپکا میں وفاقی وزیر سید فخر امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھاد کے حصول کے لئے کسانوں کا لائنوں میں لگنا ڈسڑکٹ و تحصیل انتظامیہ کی کار کردگی کا پول کھو ل رہا ہے۔

وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہروڑپکا میں پی ٹی آئی رہنما نواب امان اللہ خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پرمنی بجٹ میں جی ایس ٹی کااضافہ کیا گیا اورعوام پر اضافی بوجھ ڈالا گیا، عوام صبر کا دامن تھامے رکھے بہت جلد خوشحالی آئے گی، حالات اچھے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اس حوالے سے بہت فکر مند ہیں اجلاسوں میں بھی لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ زرعی صورت حال کے حوالے سے حالات مخدوش ہیں،جعلی کھاد کی فروخت بھی کسانوں کو پر برے اثرات مرتب کرہی ہے۔

Related posts

ترکی اور پاکستان کو باہمی سرمایہ کاری کیلئے رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا: وزیراعظم

Hassam alam

قائد اعظم کی یوم پیدائش پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

Hassam alam

سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کی شرائط میں مزید نرمی کردی

Hassam alam

Leave a Comment