Urdu
تازہ ترین جرائم

فتح جنگ: دوگروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد ہلاک، 1 زخمی

اٹک: پولیس چوکی ڈھرنال فتح جنگ کی حدود میں دو فریقین کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، ڈی پی او اٹک بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

فتح جنگ پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈھوک روئیاں مغلاں ،علاقہ پولیس چوکی ڈھرنال فتح جنگ میں دو فریقین کے مابین زمین کا تنازع چل رہا تھا آج اسی سلسلہ میں دونوں فریقین کے مابین جھگڑا ہوا جس میں ارسلان ولد محمد رزاق ، محمد رزاق ولد حیات ، اشتیاق حسین ولد امتیاز ، نور محمد ولد فتح محمد اور صداقت ولد محمد یوسف دوران فائرنگ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عمر سلامت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر روانہ ہو گئے ہیں۔ نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اٹک میں زمین تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے، آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، اس وقت بھی علاقہ میں کافی کشیدگی پائی جارہی ہے مقامی افراد کے مطابق دونوں فرویقین کے درمیان دوبارہ کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

Related posts

سعودی عرب آنے والوں کیلئے ویکسی نیشن، ٹیسٹ ، قرنطینہ کی شرط ختم

Hassam alam

کمالیہ میں بھی انسداد خسرہ و روبیلا کی قومی مہم کا افتتاح

Hassam alam

عمران خان کا اسلامی ممالک کوغیر جانبداری کا مشورہ

Rauf ansari

Leave a Comment