Urdu
پاکستان تازہ ترین

ایف اے ٹی ایف:پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پرعزم

اسلام آباد: جرمنی کے شہر برلن میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج ختم ہوجائے گا ۔ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر عزم ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ایف اے ٹی ایف کی ٹیم اسلام آباد آئے گی ۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف ٹیم کا دورہ اگست میں ہوگا،فیٹف اجلاس کے اختتام پر ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان متوقع ہے،دورہ پاکستان کے بعد ملک کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔آن سائٹ ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر فیٹف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے گا،اکتوبر یا اگلے سال فروری میں گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا جائے گا۔

Related posts

اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، چوہدری پرویزالٰہی

Hassaan Akif

بھارت میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 50 افراد ہلاک

Hassam alam

پاکستان اوربرطانیہ ترقی کےسفرمیں پارٹنر ہیں، حمزہ شہباز

Rauf ansari

Leave a Comment