Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

باپ بیٹے نے وفاق اور پنجاب کے تمام اداروں کو اپنی جیب میں ڈال رکھا ہے، فیاض چوہان

لاہور: سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ایمپورٹڈ حکمران شاید مزید کچھ ماہ ملک کو چلا لیں۔ باپ بیٹے نے وفاق اور پنجاب کے تمام اداروں کو اپنی جیب میں ڈال رکھا ہے۔ایف آئی اے والے ٹوپی ڈرامہ کررہے ہیں۔ کرائم منسٹر نے مہنگائی کا طوفان بدتمیزی برپا کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان کا اپنے حلقہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماحول بنایا جارہا کے کہ کسی طرح عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ بنایا جائے.تحریک انصاف حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط اور پٹرول مہنگا کرنے سے انکار کیا تھا، شہباز شریف کو بتایا گیا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ 29 فیصد بڑھی۔ معیشت کا حجم 383 ارب ہوا اور 6 سو ملین ڈالر کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہے ۔یہ سب سن کر شہباز شریف کی عقل دنگ رہ گئی اور اس نے اپنا سر پکڑ لیا تھا۔ 60 روپے ایک ماہ میں پٹرول مہنگا، 45 فیصد بجلی مہنگی ہوئی۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے اپنا ہر دو نمبر کام قانونی بنوایا ہمارا مطالبہ ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، انجمن غلامان امریکہ اس وقت حکومت میں ہے، یہ سب پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا ایجنڈا ہے اس کا پہلا نقصان پاکستان کی فوج اور اداروں کو ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانیہ پر احتجاج کرنے والا بلاول زرداری کہتا تھا کہ سندھو اور سرائیکی دیش بن سکتا ہے، یہ چھوٹو زرداری عمران خان پر بغاوت کے مقدمہ کی بات کرتا ہے،حیرت ہے بیگم صفدر اعوان کا فرنٹ مین میاں جاوید لطیف بھی عمران خان پر بغاوت کے مقدمہ کی بات کرتا ہے؟عمران خان نے امریکہ اسرائیل کو ماننے سے انکار کیا قوم عمران خان کے جذبہ کے ساتھ جڑی اور کھڑی ہوئی ہے۔

Related posts

ناظم جوکھیو کا قتل،ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ

ibrahim ibrahim

سی پیک نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھی،عمران خان

ibrahim ibrahim

وفاقی حکومت نے چیئرمین ایس ای سی پی کی مدت ملازمت میں توسیع کردی

Rauf ansari

Leave a Comment