Urdu
پاکستان تازہ ترین

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی قبل از انتخاب دھاندلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

فواد چوہدری نے اپنے خط میں میں کہا کہ حمزہ شہباز نےعدالتِ عظمیٰ کے واضح احکامات اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کو پیروں تلے روند دیا ہے، ضمنی انتخابات سے چند روز قبل صوبے کے عوام کیلئے ایک پریس کانفرنس میں پیکیج کا اعلان کیا ہے،یہ ایک جعلی پیکج ہے جس پر عملدرآمد ناممکن ہوگا تاہم اس کا مقصد عدالت سے حاصل ریلیف کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرنا ہے اور عام ووٹر کا ووٹ متاثر کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا یہ اقدام عدالتِ عظمیٰ کی فراہم کردہ مخصوص مدت کیلئےحاصل اختیار سے تجاوز ہے، یہ بیس حلقوں میں جاری ضمنی انتخابات کی شفافیت پر اثرانداز ہوتے ہوئے قبل از انتخابات دھاندلی کی قابلِ مذمت کوشش ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی

Nehal qavi

پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات روشن

ibrahim ibrahim

سینیٹ آف پاکستان، سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment