اسلام آباد: وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ نون لیگ نے عدالتوں کےخلاف مہم شروع کررکھی ہے،سابق جج رانا شمیم نےجو حلف جمع کرایا اس کی فیس بھی نوازشریف نےدی۔ رانا شمیم لندن میں نواز شریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں،شریف فیملی کی پیشی سے پہلے ایسی سازش کی جاتی ہے۔
فواد چوہدری نے بتایا پارلیمنٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے،اصلاحات کیلیے ہم مل جل کر چلنے کو تیار ہیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین پی ٹی آئی کا نہیں قومی ایجنڈا ہے۔
