Urdu
پاکستان تازہ ترین

پارٹی چھوڑنے یا دوسری میں شامل ہونے سے متعلق قانون موجود ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین کا کہنا ہے کہ آرٹیکل سکسٹی تھری ون اے کے مطابق اگر کوئی ممبر پارٹی چھوڑتا ہے یا دوسری جماعت جوائن کرتا ہے تو اسپیکر کو پارٹی سربراہ کے خط کے بعد انکا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان لوگوں نے تو خود کہہ دیا ہے کہ انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے لہذا اب ان کیخلاف کارروائی ہوگی اور انکی نااہلی بھی تاحیات ہوگی۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں ان کیلئے خرید و فروخت کرنا آسان ہے جیسے انیس سو نواسی میں بے نظیر بھٹو کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو انہوں نے وسائل کا استعمال کر کے تحریک کو ناکام بنا دیا لیکن عمران خان کا فیصلہ ہے کہ ہم نے حکومتی وسائل کا استعمال نہیں کرنا، بولیاں نہیں لگانی۔

Related posts

مشرقی یوکرین میں آئندہ دنوں میں لڑائی شدید ہونے کا خدشہ

Hassam alam

شیخ رشید کا لانگ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا اعلان

Rauf ansari

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment