اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔قانون کو بہترکرلیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہو یا ایسا قانون جو نافذ ہی نہ ہوسکےبالکل بے تکی بات ہے یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے اور سیاسی جماعتوں کو میڈیا اصلاحات کیلئےاکٹھا ہونا چاہئیے۔
