Urdu
پاکستان تازہ ترین

فنڈنگ کیس میں تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فنڈنگ کیس میں تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ فنڈنگ قانون کامقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتا ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے، پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں، اوورسیز پاکستانی تحریکِ انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں۔

فوادچوہدری نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ جس طرح اوورسیز پاکستانی پاکستان کوسپورٹ کرتے ہیں اسی طرح پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے ہیں، پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ کرتا ہے ابھی تک یہ راز سامنے کیوں نہیں آ رہا؟

Related posts

اس سال 10 لاکھ لوگ افراد حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے

Hassam alam

عمران خان نے عوام کا معاشی قتل کیا، وزیراطلاعات

Rauf ansari

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: پہلا ون ڈے میچ آج ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Hassam alam

Leave a Comment