Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہترہونے چاہیے، عوام کی اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اس لیے الیکشن نہیں ہورہے، تحریک انصاف کو کارنر کیا جارہا ہے۔

ٹونائٹ ود فریحہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری پارٹی سمجھتی ہے کہ اسٹبلیشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے چاہئیں، اسٹبلیشمنٹ مڈل کلاس فیملیز سے آئے لوگوں پر مشتمل ہے اور پی ٹی آئی مڈل کلاس کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس لیےاسٹبلیشمنٹ اور پی ٹی آئی میں قدرتی تعلق موجود ہے، پہلے اسٹبلیشمنٹ کسی کو سامنے رکھ کر خود پیچھے بیٹھ کر فیصلے کرتی تھی، انفارمیشن اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ عوام اب جانتی ہے کون فیصلے کررہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خاموشی توڑنے کی دھمکی نہیں دی، انہوں نے صحافیوں کے تناظر میں بات کی، اب عمران خان طے کریں گے چیزیں کس حد تک اور کب سامنے لانی ہیں۔

ضمنی الیکشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت دھمکا کر دھاندلی کی کوشش کررہی ہے، عوام بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے ساتھ ہے، تحریک انصاف کو پنجاب میں اکثریت کےلیے 13نشستیں چاہییں اور ن لیگ کواکثریت کے لیے 14نشستیں درکار ہیں، تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں اکثریت سے جیتے گی اورہم پنجاب میں دوبارہ حکومت بنائیں گے۔

عثمان بزدار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدارپر حکومت نے بہت زیادہ مقدمات بنائے ہیں وہ ان میں مصروف ہیں، قانون کے مطابق ابھی تک عثمان بزدار نگران وزیراعلی ہیں اگرپرویز الہی وزیراعلی بنتے ہیں توانہوں نے ہمیں یقین دلایا ہے جب ضرورت پڑی وہ اسمبلی توڑ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو کارنر کیا جارہا ہے، عوام اور پی ٹی آئی ایک طرف اورملک کی اشرافیہ دوسری طرف کھڑی ہے شہبازشریف، نوازشریف، زرداری اور مولانا مڈل کلاس اور نوجوانوں کے لیے ناقابل قبول ہیں۔ جب سےشہبازشریف کی حکومت آئی ہے ملک فاشزم کی طرف چلا گیا ہے، میڈیا میں تقسیم ہے آدھا میڈیا حکومت کے ساتھ ہے آدھا میڈیا فسطائیت کا مقابلہ کررہا ہے۔

Related posts

صحافی کا قتل، مریم ،بلاول اور حمزہ شہباز سمیت سیاسی رہنماؤں کی مذمت

Rauf ansari

سیلاب بڑا امتحان ہے، قوم کو اکھٹا ہو کر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہو گی، عمران خان

Nehal qavi

سینیٹ اجلاس میں پرویز مشرف کی وطن واپسی پر گرما گرم بحث

Hassam alam

Leave a Comment