عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا، فواد چوہدری

شہباز شریف لندن جاکر نواز شریف سے اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کی منظوری لیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا الزام کہتے ہیں اس سے زیادہ توہین کیا ہوگی۔ حکمران اتحاد عمران خان کو نااہل کرتا ہے تو پھر اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ممبئی حملہ کے بعد سب سے پہلے نواز شریف نے اجمل قصاب کے پاکستانی ہونے کا بیان دیا تھا۔ جسے عالمی عدالت انصاف میں بھی پیش کیا گیا۔ حکومتی اتحاد کی دو بڑی جماعتوں کے فوج کے بارے میں کیا خیالات تھے؟ ان کے مطابق ڈان لیکس اور میموگیٹ کیا تھے؟

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آرمی چیف کی میرٹ پر تقرری کی بات کی۔ ویسے بھی یہ سیاسی معاملہ ہے عدالتی نہیں۔ جج صاحبان کا ہر موضوع پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا۔ آپ عمران خان کو نااہل کریں تو پھر اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھائیں۔لوگوں کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے۔ کوئی بھی عمران خان کو نااہل نہیں کر سکتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More