Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

موجودہ کابینہ پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نےکہاہےکہ موجودہ کابینہ پاکستان میں باہر نکلنے کے قابل نہیں۔یہ لوگ نکلتے ہیں تو لوگ جوتیاں اٹھا لیتے ہیں۔ کہا زور زبردستی سے نہیں پاکستان میں وہی حکومت تسلیم کی جائے گی جو عوام بنائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پر دباؤ، زور اور جبر سے کہا جارہا ہے کہ ان کی حکومت کو تسلیم کرو۔ پاکستان کےعوام نے یہ حکومت نہیں بنائی۔ پاکستان میں وہی حکومت تسلیم کی جائے گی جو عوام بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف اور زرداری خاندان اس ملک میں آتے لوٹتے اور واپس چلے جاتے ہیں۔ یہ پاکستان میں تو صرف بادشاہت کرنے آتے ہیں ان کا آبائی گھر تو لندن ہے۔ یہ لوگ عالمی پپٹ ہیں اور انٹرنیشنل ایجنڈے پر ہیں جو ملک کی معیشت تباہ کرنے کیلئے بٹھائے گئے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے الگ نہیں، جس طریقے سے تقسیم کی کوشش کی گئی یہ افسوسناک ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کے کہنے پر مہم چلا رہے ہیں۔ عمران خان نے جو کچھ بھی کیا وہ عوام کیلئے کیا ہے۔

Related posts

یوکرین پر روس کی بمباری جاری،نو افراد ہلاک

Zaib Ullah Khan

کورونا کیسز شرح ایک فیصد سے تجاوز کر گئی

ibrahim ibrahim

ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے

Rauf ansari

Leave a Comment