Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں مہنگائی کی وجہ آصف زرداری اور شریف برادران ہیں، فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ملک میں مہنگائی کی وجہ آصف علی زرداری اور شریف برادران کو قرار دے دیا۔

لاہور پریس کلب میں صحافیوں میں صحت کارڈ تقسیم کرنے کے تقریب کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2008 سے 2018 تک 23 ہزار ارب قرضہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صحافیوں کو صحت کارڈ کے علاوہ حکومت کی دیگر اسکیموں سے بھی فائدہ حاصل ہو گا۔

سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی براہ راست وجہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کو موجودہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر ہی اعتبار نہیں ہے۔

Related posts

پاکستان کی سعودی عرب پر بیلاسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت

Hassaan Akif

لاہور میں پی ایس ایل 7 کے میچز کیلئے انتظامات مکمل

Rauf ansari

آصفہ زرداری کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، حسان خاور

Rauf ansari

Leave a Comment