الیکشن کااعلان نہ ہوا تو 2 ہفتےمیں احتجاج کی کال دیں گے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں معاشی عدم استحکام آرہا ہے۔ فوری انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ پورے ملک کی تنظیموں کو کال دے دی گئی ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف باہر نکلیں، الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو دو ہفتوں میں احتجاج کی کال دیں گے۔

بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے تباہی ہوئی، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے سیلاب سے بہتر نمٹا ہے۔ پاکستان میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ مختلف شہروں میں کریانے کی دکانوں پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں۔
کراچی کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک اور معاشی عدم استحکام ملک میں آرہا ہے۔ فوری انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں پورے ملک کی تنظیموں کو کال دے دی گئی ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف باہر نکلیں ، الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو دو ہفتوں میں احتجاج کی کال دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک نازک ترین اقتصادی بحران میں داخل ہوچکاہے اس لیے عام انتخابات ہی واحد حل ہے۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ان سے ملک بالکل نہیں چل رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More