پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس بنانےتک پاکستان میں گورننس بہتر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”سیلاب نے بلوچستان اور سندھ میں جو تباہی مچائی اور صوبائی حکومتیں جس بری طرح ریلیف دینے میں ناکام ہوئیں اس سے صوبائی حکومتوں کی ہیئت کی خامیاں ایک بار پھر ظاہر ہوتی ہیں۔ آپ کو نئے انتظامی یونٹس بنانے پڑیں گے اگر ایسا نہیں ہوا تو پاکستان میں گورننس بہتر ہونے کا کوئ امکان نہیں”۔