سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے فرار کے لیئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ انتخابات سے فرار کیلئے امپورٹڈ حکومت کیا کیا نہیں کر رہی، انتخابات سے فرار کیلئے کبھی الیکشن کمیشن کو استعمال کیا جاتا ہے، کہیں اسپیکر آفس کو مرضی کے حلقوں میں انتخاب کیلئے تو کہیں شہیدوں کو سیاست میں لایا جاتا ہے، مقصد صرف ایک الیکش سے فرار ہے کیونکہ اگر الیکشن ہوئے تو عمران خان دو تہائی سیٹیں لے لے گا۔
