رانا شمیم کے نئے حلف نامے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ نون لیگ کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف مہم بے نقاب ہو گئی ہے، رانا شمیم کا معافی مانگنا کافی نہیں، کوئی غلطی یا زبان نہیں پھسلی بلکہ ایک منظم سازش ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔ راناشمیم کا معافی مانگنا کافی نہیں، یہ کوئی غلطی یا زبان نہیں پھسلی بلکہ ایک منظم سازش ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس معاملےکے پس پردہ کردار بھی اب سب کے سامنے ہیں،چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ معاملے کی طے تک پہنچیں ملزمان کو سزا دی جائے۔