Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن سے تمام پارٹیوں کی فنڈنگ سامنے لانے کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے تمام پارٹیوں کی فنڈنگ سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزیرمملکت فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے کل چھبیس اکاؤنٹس ہیں جن میں سے آٹھ غیرفعال ہیں ۔ اللہ کاشکراداکرتےہیں پی ٹی آئی ایک بار پھر سرخرو ہوئی ۔ تحریک انصاف کافنڈنگ کاتفصیلی ریکارڈموجودہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیابھرسےتحریک انصاف کے کارکن فنڈنگ کرتے ہیں ۔اپوزیشن کےتمام ارمان ٹائیں ٹائیں فش ہوگئے ۔ پی ٹی آئی کا فنڈنگ سسٹم قانونی ہے ۔لوگ اگرکسی پراعتماد کرتےہیں تو وہ عمران خان ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے منی لانڈرنگ کیلئے پارٹی کا اکاؤنٹ استعمال کیا، مرکزی بینک کی رپورٹ الیکشن سے پہلے کی رپورٹ ان کے اپنے دور حکومت کی ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اس موقع پربتایاکہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی جہاں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی پڑتال کر رہی ہے ویسے ہی ن لیگ اور پی پی کے اکاؤنٹس کی پڑتال بھی ہورہی ہے، ن لیگ کے نواکاؤنٹس ایسے ہیں جو الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے گئے،ان میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

وزیرمملکت فرخ حبیب کاکہناتھاکہ قانون کے مطابق کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کو فنڈز نہیں دے سکتی، پیپلز پارٹی نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزاور پارلیمنٹرینزنے پیپلز پارٹی کے اخراجات اٹھائے ہوئے تھے جوغیر قانونی ہے۔

Related posts

وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان 24گھنٹے میں طلب کر لیا

Zaib Ullah Khan

ڈی ایم جی سمیت مختلف گروپس کے 31 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی

Rauf ansari

گذشتہ 3 سال میں 270کھرب روپے کا قرضہ لیا گیا،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment