Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

مذہب کے نام پر شدت پسندی کو مسترد کرنا ہمارا فرض ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کہتے ہیں یہ تاثر غلط ہے کہ اسلام تلوار سے پھیلا ۔ صوفیا ئے کرام نے اسلام کے عظیم مذہب سے ہمیں روشناس کرایا۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں بین الاقوامی بین المذاہب امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سے بڑا ظلم کوئی نہیں ہوسکتاکہ سرکار دوعالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کو چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا جائے، اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، مذہب کے نام پر شدت پسندی کو مسترد کرنا ہمارا فرض ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رحمت اللعالمین ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم ہیں۔ حکومت نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی سطح پر آواز بلند کی، اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے اوربین المذاہب ہم آہنگی پرامن دنیا کے لئے ناگزیر ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملکی سطح پرعلماءکرام اپنا کردار ادا کریں، بیرونی عوامل پر بات کرنا حکومت کا کام ہے۔

Related posts

پاکستان نیول اکیڈمی میں 24ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

Hassam alam

ہم تلاشی دے چکے اب عمران کی باری ہے، حمزہ شہباز

Rauf ansari

سعید غنی کی سرپرستی میں ایک بڑا نیٹ ورک چل رہا ہے

Hassam alam

Leave a Comment