Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گیس کی قلت سے بچنے کے لیے بجلی کے نرخ کم کئے جارہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ گیس کی قلت سے بچنے کے لیے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخ کم کئے جارہے ہیں جبکہ یکم جنوری سے 15 فروری تک سی این جی سیکٹر بند رہیں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد میں پرائس کنٹرول نہیں کر پارہی جس کے اثرات پاکستان میں پڑ رہے ہیں، حیدرآباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے جبکہ کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہے وزیر اعلی سندھ قیمتوں کو کنٹرول کریں۔

فواد چوہدری نے رانا شمیم کو ن لیگ کے نائب صدر قرار دیتے ہوئے کہا آج انہوں نے ہائیکورٹ میں کہا ہے کہ یہ میرا حلف نامہ ہی نہیں،، اگر ایسا ہے کہ اخبار میں وہ حلف نامہ کیسے چھپا؟ لگ رہا ہے کہ نوازشریف کے کہنے پر اخبار میں وہ حلف نامہ چھپا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کابینہ نے فوری صوبائی حکومتوں اور عوام کو کورونا کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کی کیونکہ پانچویں لہر پاکستان میں آکر رہے گی اور ہم اسے شکست دیں گے۔

Related posts

شہباز شریف کی بلاول کو کل ظہرانے کی دعوت

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

Hassam alam

ساراڈرامہ او آئی سی کانفرنس سبوتاژکرنےکیلئے سجایا گیا، حسان خاور

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment