Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ حکومت کا بلدیاتی بل آئین کی خلاف ورزی ہے، فواد چوہدری

لاہور: وزیر مملکت فرخ حبیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ الیکشن کمیشن سے اصل حقائق چھپا رہی ہے، ن لیگ کے اکاؤنٹس میں پیسے جمع کرانے والوں کا کچھ پتہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی اور نون لیگ الیکشن کمیشن میں اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کراسکی، الیکشن کمیشن میں والیم 22 صرف ہم نے ہی جمع کرائے، الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کا ریکارڈتحریک انصاف نے جمع کرایا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت کا بلدیاتی بل آئین کی خلاف ورزی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ کونامناسب زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس کا جواب دے دیا، ن لیگ کےدفتر کا بھی معلوم نہیں ،پیپلزپارٹی کا جواب بھی مبہم ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط بلدیاتی نظام لانے پر پنجاب حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں، بلدیاتی انتخابات 100 فیصد ای وی ایم پر ہوسکتے ہیں، مہنگائی ضرور بڑھی ہے لیکن قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں آٹا اور دالیں سب سے زیادہ سستی ہیں۔

Related posts

الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کرنے کا ڈیجیٹل طریقہ ہے، سراج الحق

Rauf ansari

بلاول نے عمران خان کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

Zaib Ullah Khan

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، 173 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

Leave a Comment