Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مریم نوازکی باتوں پر ان کے بچے بھی ہنستے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزیرتوانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازحکومت جانے کی کئی تاریخیں دی چکی ہیں، ان کی باتوں پر اب ان کے بچے بھی ہنستے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ چاہتے ہیں دو تین امور پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھیں لیکن اپوزیشن ایسا نہیں چاہتی، چیئرمین نیب اور جوڈیشل ترامیم پر اپوزیشن سے مشاورت ضروری ہے، اپوزیشن سمجھتی ہے حکومت جلد گر جائے گی لیکن ایسا نہیں ہو گا۔

فواد چوہدری کا کہناتھاکہ کابینہ اجلاس میں اومیکرون کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اومی کرون سے اسکولوں کے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ویکسین لگوانے والے افراد اومی کرون سے کم متاثر ہو رہے ہیں،بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کوبھی اومیکرون سے کم خطرہ ہے۔

وفاقی وزیرحماد اظہرنے کہاکہ ن لیگ اسٹیٹ بینک کے معاملے پر سیاست کی دکان چمکا رہی ہے، ن لیگ نے 2015 میں اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر ضرب لگانے کی کوشش کی جب کہ پی ٹی آئی حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کو تحفظ دیا ہے۔

Related posts

پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

Hassam alam

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Hassam alam

نورمقدم قتل کیس، ملزم کے وکیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست

Rauf ansari

Leave a Comment