Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فواد چوہدری کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت سے معذرت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کوغیر جانبدار رہنے کا مشورہ دے دیا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سے ہو گا۔ میں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان،سینئرججوں نےکانفرنس سےخطاب کیا جبکہ اہم کانفرنس کااختتام مفرورشخص کی تقریرسےہورہا ہے۔ مفرور شخص کی تقریرججوں اور عدلیہ کی توہین کےسواکچھ نہیں ہے۔ ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق آڑانے کے مترادف ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کوغیرجانبداررہناچاہئے۔ بارایسوسی ایشن غیرجانبداررہ کرہی معاون کاکردارادا کرسکتی ہے۔

Related posts

دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے، آرمی چیف

Hassaan Akif

دعا زہرہ کو ایک 2 دن میں کراچی لایا جائے گا، اے وی سی سی

Rauf ansari

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 28 پوائنٹس اضافے سے43 ہزار 551پربند

Rauf ansari

Leave a Comment