Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فواد چوہدری کا صدر مملکت سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےکہاہے کہ سپریم کورٹ نے لوٹوں کا ووٹ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔انہیں اپنے عہدوں سے الگ ہو جانا چاہیے۔

لاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےفواد چوہدری نےکہاسپریم کورٹ کے فیصلے کی عملی صورت یہ ہے کہ اسمبلی برخاست ہو اور ملک میں نئے الیکشن کروائے جائیں۔صدر مملکت سے درخواست کروں گا کہ قومی اسمبلی تحلیل کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل الیکشن کمشنر کو تبدیل ہونا چاہیے۔سیاسی جماعتیں اتفاق کریں تو آرڈیننس کےذریعے ضروری الیکشن ترامیم ہو سکتی ہیں۔

Related posts

شو کاز نوٹس: نور عالم خان جواب جمع کرا دیا

Zaib Ullah Khan

رانا شمیم کیس،توہین عدالت کی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ibrahim ibrahim

آخری سیاح کو محفوظ مقام پر پہنچانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، میجر جنرل واجد عزیز

Hassaan Akif

Leave a Comment