Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حمزہ شہباز کو فارغ کرنے کیلئے پٹیشن دائرکریںگے، فواد چوہدری

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کر دیا۔ سابق وزیر اطلاعات نے حمزہ شہباز کو فارغ کرنے کے لئے کل عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔

زمان پارک لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے سربراہ سبطین خان سمیت دیگر نے پنجاب کی آئینی صورت حال پر چیئرمین تحریک انصاف سے مشاورت کی اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب کے حوالے سے تین آپشنز زیر غور آئے ہیں۔حمزہ شہباز کو فارغ کرنے کے لئے جمعرات کو عدالت میں پٹیشن کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے سے پنجاب میں لوٹا کریسی کا خاتمہ ہو گیا اب پرویزالٰہی ہی نئے وزیر اعلیٰ پنجاب ہونگے ۔

Related posts

حمزہ شہباز نے حلف برداری نہ ہونے کے خلاف دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ibrahim ibrahim

وزیراعظم شہباز شریف کی این سی او سی کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت

Hassam alam

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان

Hassaan Akif

Leave a Comment