Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

فواد چوہدری کی زیر التوا ٹیکس کیسز پر پریس کانفرنس، عدالت کا نوٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی عدالتوں میں زیر التوا کیسز پر پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے 22 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب کرلیا ہے ۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے عدالتوں میں زیر التواء ٹیکس سے متعلق کیس کے التواء کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹس لے لیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس 22 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب کرلیا گیا ہے ۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری،اٹارنی جنرل ، چیئرمین ایف بی آر ،چیئرمین مسابقتی کمیشن اور چیئر مین اوگرا کو طلب کیا ہے ۔ رجسٹرار اسلام باد ہائیکورٹ نے ریونیو سے متعلقہ محکموں سے زیر التواء مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی

فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا ریونیو سے متعلقہ اربوں کھربوں مالیت مقدمات عدلیہ میں زیر التواء ہیں۔فواد چوہدری نے عدلیہ سے معاملے پر نوٹس لینے کا کہا تھا
۔

Related posts

یوکرین کے متعدد شہروں پر ساتویں روز بھی حملے جاری

Zaib Ullah Khan

کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص بازار میں شدید مندی

Rauf ansari

بشیر میمن منی لانڈرنگ سمیت تین مقدمات میں بے قصور قرار

Hassam alam

Leave a Comment