Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس بڑی اہمیت کا حامل ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ تئیس سال بعد کوئی پاکستانی وزیراعظم روس کا دورہ کررہا ہے۔بولے ہمارے تین ایم این ایز کوعدم اعتماد کے لئے پیسوں کی آفرکی گئی ہے رات کی ملاقات میں صرف پیسے ڈالنے کی بات ہوئی۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کہتے ہیں؛ شہبازشریف اور زرداری کرپشن کے بڑے سائنسدان ہیں۔ ملازمین کے اکاؤنٹس میں آنے والے اربوں روپے کا حساب دینا پڑے گا۔ اسلام آباد میں وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ ماسکو کے ضمن میں پارٹی کی مجلس عاملہ کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔ تئیس سال بعد پاکستانی وزیر اعظم روس کا دورہ کر رہا ہے جو دور رس اہمیت کا حامل ہے۔

فواد چوہدری نے دعوٰی کیا کہ حکمراں جماعت کے تین ارکان اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد کے لیے رشوت کی آفر کی گئی۔ لوٹ مار کے دو بڑے سوداگراکٹھے ہوگئے ہیں۔اپوزیشن کی حالیہ ملاقات میں فی الحال اس گیم میں پیسوں کے کردار پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو چوبیس گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لانے کا چیلنج بھی دیدیا۔

اس موقع پر وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اورشہبازشریف کے کیسوں کی روزانہ کی بنیادپرسماعت ہونی چاہیئے۔ کرپشن کے سائنسدانوں کو اپنے ملازمین کے اکاؤنٹس میں آنے والے اربوں روپے کا حساب دینا ہوگا ۔

Related posts

قومی ویمن کرکٹ اسکواڈ آج سے ایشیا کپ کی تیاری کا آغاز کرے گا

Hassam alam

لاپتہ افراد کمیشن کی فروری2022 تک کی رپورٹ جاری

Rauf ansari

شارٹ فال 6 ہزار 238 میگاواٹ تک پہنچ گیا،14 گھنٹے تک بجلی بند

Hassam alam

Leave a Comment