اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگی اور نکل گئے۔
ایک ٹوئیٹ میں فوادچوہدری نے کہا کہ جمیعت کے لوگوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، لیکن واقعے سے جعلی دانشورایک بارپھرظاہرہوگئے، جوبغض عمران میں جتھوں کی بھی حمایت سے بازنہیں آئے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن اورمیڈیا میں ان کے حمایتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں، جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔
