Urdu
پاکستان تازہ ترین

سابق گورنر چوہدری سرور غلط بیانی سے کام لےرہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور: رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق گورنر چوہدری سرور غلطی بیانی سے کام لےرہے ہیں۔آئین و قانون کے مطابق وزیراعلی کی ایڈوائس کے بغیر اسمبلی تحلیل نہیں ہو سکتی۔ علیم خان شاید بھول رہے ہیں کہ ن لیگ نے انکےخلاف ریفرنس دائر کیا، ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی تو وہ بھی کسی کا احسان ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے سابق گورنر چوہدری محمد سرور اور عبدالعلیم خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو جھوٹ قرار دیدیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سوچ سمجھ کر عمران خان یا پارٹی کے خلاف بیان بازی کی جائے وگرنہ سارا کچا چٹھا کھول کر سامنے رکھا جائے گا۔ چوہدری سرور نے اب کوئی مخالف بیان دیا تو گزشتہ چار سالوں میں سرور فاونڈیشن کے لیے اکٹھی ہونے والی اربوں کی ڈونیشن کا حساب لیا جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نیب نے عبدالعلیم خان کو 11 جنوری 2018 کو پہلا نوٹس بھیجا اس وقت تحریک انصاف کی نہیں ن لیگ کی حکومت تھی۔۔ تمام تر ثبوت ہونے کے باوجود اگر اس پر کوئی ہل جل نہیں ہو رہی تو یہ بھی کسی کے احسانات ہیں۔رہنما تحریک انصاف کہنا تھا کہ علیم خان کل تک جس شہباز شریف کو لاہور میں گوالمنڈی کی سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے آج اسی کے بیٹے کی ایما پر عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف بیانات دینے میں مصروف ہیں۔

Related posts

سپریم کورٹ:فل کورٹ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد

ibrahim ibrahim

مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،اوگرا میں ہنگامی اجلاس آج طلب

ibrahim ibrahim

یوکرین میں پانچویں روز بھی لڑائی جاری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment