لاہور : سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اب نیا کاروبار زور پکڑے گا،کھرب پتی سرمایہ دار ملز اور فیکٹریاں نہیں لگائیں گے بلکہ ممبران اسمبلی بنوائیں گے ،پانچ دس ممبران پر پچاس کروڑ کی سرمایہ کاری کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے منحرف ارکان کی نااہلی کے فیصلے پر سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اب نیا کاروبار زور پکڑے گا، کھرب پتی سرمایہ دار ملز اور فیکٹریاں نہیں لگائیں گے بلکہ ممبران اسمبلی بنوائیں گے،پانچ دس ممبران پر پچاس کروڑ کی سرمایہ کاری کریں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہر سیاسی بحران پر انہیں لوٹا بنواکر پچاس ارب کما لیا کریں گے،پاکستان کی کوئی عدالت اور الیکشن کمیشن ان کو روک اور ٹوک نہیں سکے گی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ سیاہ حروف کے ساتھ لکھا جائے گا۔
