فیاض الحسن چوہان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر درج مقدمے میں فیاض الحسن چوہان کی پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض سات ستمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

اسلام آباد کی مقامی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے کو پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر ملکی وسائل کو گروی رکھا جا رہا ہے۔وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ابھی تک کوئی عملی کام نہیں کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا سیاسی انتقام کے لیے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ شہباز گل کیس میں اتحادی حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ وفاقی حکومت کے تشدد کے باوجود آزادی کی جنگ جاری رکھیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا۔ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فیاض الحسن چوہان کی پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض سات ستمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More