Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نواز شریف پاکستان آئیں گے تو جیل جائیں گے، فیاض الحسن چوہان

ترجمان وزیراعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے دیکھ کر نوازشریف شہبازشریف اور مریم نواز کے ہوش اڑ گئے ہیں،حمزہ شہباز شہباز ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد غم منانے لندن چلے گئے ہیں۔نوازشریف پاکستان آئیں گے تو جیل جائیں گے وہ سپریم کورٹ کے مجرم ہیں۔

ترجمان وزیراعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان کا پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے دیکھ کر ن لیگ کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے دو مہرے لانچ کیے ہیں ایک میاں جاوید لطیف جنھوں نے نوازشریف کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے خلاف نعرہ لگایا تھا اور دوسرا طلال چوہدری ہےجس نے مریم نواز کو خوش کرنے کیلئے ججز کو گالیاں دیں اور بعد میں معافی مانگ کر جان چھڑائی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کے عوام نوازشریف اور مریم نواز کی تقریریں بھولے نہیں۔مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کے سامنے افواج پاکستان کے خلاف باتیں کی تھیں، نوازشریف پاکستان آئیں گے تو جیل جائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان پورے ملک میں جلسے کریں گے۔ شریف خاندان جمع خاطر رکھیں عمران خان جلد دو تہائی اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے۔

Related posts

عدم اعتماد حزب اختلاف کا وہ بچہ ہے جو کہیں کھو گیا ہے، فواد چوہدری

Hassam alam

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان

ibrahim ibrahim

عدالتی اصلاحات کیلئے کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور

ibrahim ibrahim

Leave a Comment