Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب کا درد محسوس کرنے کے دعویدار پہلے سندھ کے عوام کو انکا حق دیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کو شارٹ مارچ اور کارنر میٹنگ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی جلسی سے کہیں زیادہ لاہوریے اس وقت جیلانی پارک میں جشن بہاراں کے میلے میں موجود ہیں۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ آبادی کے شہر میں چھوٹی سی جلسی کر کے بلاول زرداری نے خود کو ایکسپوز کر دیا۔ زندہ دلان لاہور کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کرپشن، اقربا پروری،ٹی ٹی اور منی لانڈرنگ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ ‏سندھ سے پنجاب کے سفر کے دوران بلاول اور جیالوں کو ترقی اور خوشحالی کا فرق نظر آگیا ہوگا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول زرداری کب تک ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کے نام پر سیاست کا کھیل کھیلتے رہیں گے۔ بلاول نے پوری تقریر میں اپنے والد کا نام لینا بھی گوارا نہیں کیا۔ پنجاب کا درد محسوس کرنے کے دعویدار پہلے سندھ کے عوام کو انکا حق دیں۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچنے تک پیپلزپارٹی لانگ مارچ کی ناکامی مزید واضح ہو چکی ہوگی۔غیر متحدہ اپوزیشن کی ہر جماعت حکومت کے خلاف اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائے کامیابی کے خواب دیکھ رہی ہے۔

Related posts

جلسوں سے روکنے کی درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری

Hassam alam

ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Hassam alam

عید پر کراچی سے 2 اسپیشل ٹرین چلا ئی جائیں گی

Hassam alam

Leave a Comment