Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اجلاس کی کارروائی عدالت میں چیلنج کریں گے، فیاض چوہان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اجلاس کی کارروائی عدالت میں چیلنج کرنےکااعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب عدالت میں چیلنج کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن نے کہا کہ عدلیہ سے ہاتھ جوڑ کر مطالبہ کریں گے کہ نوٹس لیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب عدالت میں چیلنج کریں گے۔ امید کرتے ہیں کہ عدالت ویسے ہی سوموٹو لےگی جیسے لیا گیا تھا۔ عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ اب اتوار کو بھی عدالت کھول لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ انتخابی عمل نہیں مانتے اس کو چیلنج کریں گے۔ ڈپٹی اسپیکر کو ہمارے ممبران اسمبلی سمجھانے گئے تھے۔ ڈپٹی اسپیکر کو کہا کہ آپ جانبدار ہو چکے ہیں ووٹنگ نہیں کرا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس پہلے سے موجود تھے جنہوں نے ہمارے ارکان پر تشدد کیا، امید ہے کہ عدالت ویسے ہی نوٹس لےگی جیسے 20 دنوں میں لیے گئے۔

فیاض الحسن نے کہا کہ اسمبلی میں کوئی بھی رکن کچھ بھی کرے، اس کاحق ہے۔ اسمبلی میں پولیس کارروائی کاتصوربھی نہیں ہے۔ جیسےاجلاس چلایاجارہاہے، اسےچیلنج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارےاراکین اسمبلی نےڈپٹی سپیکر کو سمجھایا کہ آپ جانبدارہوچکےہیں۔ ایوان میں لوٹا لانا اراکین کاآئینی حق ہے۔

Related posts

ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

Hassaan Akif

رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف ک ےسامنے نوٹیرائز کرایا، فواد چوہدری

Hassam alam

واٹس ایپ گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنا اب ہوگا ممکن

Hassaan Akif

Leave a Comment