Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

موجودہ حکومت بیرونی ایجنڈے پر اسلام منافی اقدامات کر رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بیرونی ایجنڈے پر چل کر اسلام منافی اقدامات کر رہی ہے۔ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے بنا کر امپورٹڈ حکومت مرضی کا فیصلہ چاہتی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطےمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت وی لاگ بنوا کر ثابت کرنا چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو رہی ہے، چور اور لٹیرے جان لیں کہ پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے چلا رہی ہے۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سیلاب متاثرین کے لئے بے مثال اقدامات کر رہی ہے، عمران خان نے ٹیلی تھون کے ذریعے اربوں روپے اکٹھے کئے، دنیا عمران خان پر اعتماد کرتی ہے مگر امپورٹڈ حکومت ، چوروں اور لٹیروں کو ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں ہے۔

ترجمان وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ عمران خان جب چاہیں گے اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی امپورٹڈ حکومت کو کہتا ہوں کہ اگر وہ عمران خان کا سیاست میں مقابلہ نہیں کر سکتے تو انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئیے۔

Related posts

ن لیگ اور پی پی نے جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے کچھ نہیں کیا، شاہ محمود قریشی

Hassaan Akif

قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنااسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے، اشتر اوصاف

ibrahim ibrahim

عالیہ حمزہ ملک کا عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ کی تحقیقات کا مطالبہ

Rauf ansari

Leave a Comment