ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کی خدمت کے بجائے محلاتی سازشوں میں مصروف ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی کی باتیں یہ منہ اور مسور کی دال جیسی ہیں۔ پی ڈی ایم عوامی خدمت کی بجائے اب بھی محلاتی سازشوں میں مصروف ہے۔ پنجاب سے اقتدار کا جانا پی ڈی ایم کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھگوں کے ٹولے کی سازشوں کا جواب کارکردگی سے دیں گے۔