Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں تاریخ میں پہلی بار حمزہ شہباز اور چھوٹو تارڑ کے ایما پر تشدد ہوا، فیاض الحسن چوہان

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار پولیس اسمبلی ہال میں داخل ہوئی جہاں خواتین پارلیمنٹیرینز کو مارا پیٹا گیا، بزرگ پارلیمنٹیرینز پر تاریخ میں پہلی بار حمزہ شہباز اور چھوٹو تارڑ کے ایماء پر تشدد ہوا۔

رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک خاتون پارلیمنٹیرین پولیس کے تشدد سے ڈیڈھ ماہ موت و حیات کی کشمکش میں رہی۔ بزرگ پارلیمنٹیرینز پر تاریخ میں پہلی بار حمزہ شہباز اور چھوٹو تارڑ کے ایماء پر تشدد ہوا۔ ساری غنڈہ گردی اور بدمعاشی حمزہ شہباز، چھوٹو تارڑ اور ان کی قیادت کی ایماء پر ہوئی۔ ن لیگ کے جن ایم پی ایز نے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف غنڈہ گردی کی ان کی فوٹیج موجود ہے۔ یہ بدمعاش ٹولہ اب عوام کے سامنے معصوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اب قانون اور انصاف کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے تو ان کی چیخیں مریخ تک سنائی دے رہی ہیں۔ یہی چھوٹو تارڑ نمرود اور فرعون بن کر ذو معنی اشارے بازی کر کے اسمبلی کا مذاق اڑایا کرتا تھا۔

Related posts

سینیٹ آف پاکستان، سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری

Zaib Ullah Khan

آصف زرداری اوروفاقی وزیرفواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں خارج

ibrahim ibrahim

طالبان حکومت نے سالانہ بجٹ کا مسودہ تیار کرلیا

Rauf ansari

Leave a Comment