Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کا 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری کا دعویٰ

اسلام آباد: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس بار کامیابی یقینی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن قیادت اپنا ہوم ورک مکمل کرچکی ہے۔اگلے دو سے تین دن بہت ہی اہم ہیں ہوسکتا ہے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آجائے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے مسلسل رابطے میں ہوں جبکہ حکومتی اتحادیوں گفت و شنید کا عمل جاری ہے۔ تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے۔ ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے تمام امور دیکھے جارہے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 100فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس بار کامیابی یقینی ہے۔اپوزیشن تمام حل طلب امور پر اتفاق رائے کرکے بہت آگے پہنچ چکی ہے۔ اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی۔

Related posts

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، چار جوان شہید

Nehal qavi

شکست خوردہ عمران نیازی دھمکیاں دے رہا ہے، شہباز شریف

Rauf ansari

بلدیاتی الیکشن میں ثابت ہو گیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی، فضل الرحمان

Rauf ansari

Leave a Comment