Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2022 بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ۔الیکشن کمیشن کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین اورسمندرپار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار کو پہلے پائلٹ پراجیکٹ کا اجرا کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اعلامیہ کے مطابق نے الیکشن ترامیمی بل 2022 قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندر پارپاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے حوالے سے رپورٹ پر غور کیا جانا چاہیے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین اورسمندرپار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار کو پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر جانچنا ضروری ہے پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں۔

وزارت داخلہ نے کابینہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق جبری گمشدگیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ جبری گمشدگیوں کے حوالے سے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو ان گمشدگیوں کی وجوہات اور گمشدہ افراد کی تلاش کےلئے کام کرتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے وزارت ریلوے کی سفارش پرریلوے اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی کو بحال کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کے مورخہ 19 اور 25 مئی 2022 کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔

کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے موجودہ چیئرمین نادرممتاز کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کو منسوخ کرنے کی منظوری دی اورڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ کوعارضی طورپر اضافی چارج تفویض کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے وزیر اعظم کی طرف سے صدر پاکستان کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی ایڈوائس کی توثیق کی ۔

Related posts

مظفرگڑھ میں 3 سالہ بچی سے مبينہ زيادتی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

Rauf ansari

ایم کیو ایم پاکستان اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے

Hassam alam

کسٹمز کی تاریخ میں منشیات کے خلاف سب سے بڑی کارروائی

Hassaan Akif

Leave a Comment