اسکام آباد: وفاقی حکومت نے 30 جون تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ دوگھنٹے تک لانے کا دعوٰی کیا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ کابینہ کو پیش کی گئی، گزشتہ4سالوں میں بجلی کی پیداواراورطلب کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی حکومت نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ،وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا۔ جسمیں گزشتہ چارسالوں میں بجلی کی پیداوار اور طلب کا جائزہ لیا گیا۔
کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے مختلف پروجیکٹس پرہنگامی بنیادوں پرکام شروع کردیا ہے کے تھری منصوبے و دیگر سے2 ہزار871میگاواٹ سسٹم میں شامل کیا گیا، پورٹ قاسم سے600میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ سے متعلق بتایا کہ 6 سے 15 جون تک لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ساڑھے3 لوڈ گھنٹے 16 سے 24 جون تک تین گھنٹے اور 25 سے 29 جون تک ڈھائی گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی، 30 جون تک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ2گھنٹے ہو جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت 25 ہزار 800 میگاواٹ بجلی سسٹم میں موجود ہے جبکہ بجلی کی طلب اور رسد میں4ہزار600میگاواٹ کا فرق ہے اورملک میں بجلی کی طلب پیداوار سے زیادہ ہے۔