وفاقی حکومت کا چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجم سیٹھی ان کی جگہ نئے چیئرمین کے یے مضبوط امیدوار بن گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف دو نئے نام پی سی بی گورننگ بورڈ میں تجویز کریں گے۔

ممکنہ طور پر یہ نام نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے ہو سکتے ہیں۔ جن میں سے نجم سیٹھی کو چیئرمین بنایا جا سکتا ہے۔ اسد علی خان کی جگہ شکیل شیخ کو گورننگ بورڈ بنایا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف سابق وزیر اعظم عمران خان کے تجویز کردہ رمیز راجہ اور اسد علی خان کو گھر بھیجنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More