Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے غلطیوں پر قوم سے معافی مانگ لی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے ووٹ لسٹ پر ووٹر کی تصویر بھی شائع ہو گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نادرا ہیڈ کوارٹر ز میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ میں ووٹر کی تصویر بھی شائع ہو گی ۔الیکشن کے قریب ووٹر لسٹ موبائل فون پر شیئر ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم پر بات چیت جاری ہے جس کے لیے وزیر اعظم نے ایک کمیٹی بنا دی ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بیرون ملک 90 لاکھ ووٹرز کی رجسٹریشن کے لئے نادرا کو ہدایت کر دی گئی ہے ۔ عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں مقبول ہیں۔ ہم نوے لاکھ کو ایک کروڑ سمجھتے ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کے ووٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی میٹنگز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پی ڈی ایم کی تیسری میٹنگ بھی ناکام ہے۔ پی ڈی ایم میڈیا، میڈیا اور ویڈیو، ویڈیو کھیل رہی ہے۔اپوزیشن سے ٹرین چھوٹ چکی ہے کیونکہ ایکسپریس ٹرین کسی کا انتظار نہیں کرتی ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ابھی نندن کو ایسا ہی ایوارڈ ملا ہے جیسا اپوزیشن کو ملا ہے۔ابھی نندن نے خوبصورتی سے طیارہ گرایا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں کافی الیکشن لڑ چکا ہوں اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو قوم سے معافی چاہتا ہوں۔

Related posts

چار سدہ میں تحریک انصاف کا مکمل صفایا، جے یوآئی ف نے میدان مارلیا

Rauf ansari

بلاول کی مرحوم واجد شمس الحسن کے گھر آمد، بیٹےسے تعزیت کی

Rauf ansari

پاکستان میں عوام کو آج بھی اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے، حماد اظہر

Hassam alam

Leave a Comment