Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ججز کے خلاف مہم کی مذمت

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں لیکن کسی شخص کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ ججزکے خلاف مہم چلائے ۔

اعظم نذیر تارڑ وزارت قانون کا قلمدان سنبھالنے کے بعد سپریم کورٹ پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری نے تیسری طاقت کو آنے سے روکا اور ہمشہ سے قانون کی بالادستی کے لیے قابلِ قدر خدمات سر انجام دی ہے۔ وکلاء برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرینگے۔

ججوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے حوالے سے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم اس مہم کی مذمت کرتے ہیں ۔کسی شخص کوججز کے خلاف مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں ۔ اس مسئلہ کو کابینہ میں اٹھاوں گا۔

Related posts

وزیراعظم کا کوٹ لکھپت جیل کا دور، سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

Rauf ansari

کراچی: غائب ہونے والی 14 سالہ لڑکی تا حال بازیاب نہ ہوسکی

Zaib Ullah Khan

پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

Hassam alam

Leave a Comment