Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کا یاسین ملک کی رہائی کیلئے جنیوا میں احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے کشمیری رہنما یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دئے جانے کا خطرہ ہے۔یاسین ملک کیس کا عالمی پلیٹ فارم پر بھرپور انداز میں دفاع کریں گے۔

اسلام آباد میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے کہا کہ آئندہ ماہ جنیوا میں عالمی برادری کے سامنے یاسین ملک کی رہائی کے لئے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔پاکستان یاسین ملک کی سزا پر سخت احتجاج کرے گا۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ 25 مئی کو یسین ملک کو سزا سنائی جارہی ہے۔یاسین ملک کا عدالتی قتل کیا جارہا ہے۔عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کو کونسل رسائی دے سکتی ہے تو ہمیں بھی انصاف فراہم کیا جائے۔اقوام متحدہ کمیشن آف انکوائری ہماری درخواست کانوٹس لے۔

کشمیری رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی بیٹی رضیہ سلطانہ نے کہا کہ بھارت میرے بابا کو پھانسی دینا چاہتا ہےمیرے بابا کو بچایا جائے۔

Related posts

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، کوئٹہ آفت زدہ قرار

Hassam alam

جی پی ایس کی غلطی نے بھاری بھر کم ٹرک 350 فُٹ اونچائی پر لٹکا دیا

Rauf ansari

حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کیخلاف بلیک پیپر جاری کردیا

Hassam alam

Leave a Comment