Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وفاقی وزراء اسد عمر اور علی زیدی کی ایم کیو ایم کے کارکنان پر تشدد کی مذمت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں ایم کیو ایم کارکنان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال کے ذریعے حق اختلاف کو دبانے کی پیپلز پارٹی کی روش شرمناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت کے لبادے میں پیپلزپارٹی کا آمرانہ طرزِ حکومت نہایت قابل مذمت ہے ۔دستور پاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔طاقت کے استعمال کے ذریعے حق اختلاف کو دبانے کی پیپلز پارٹی کی روش شرمناک ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی کی ایم کیو ایم کارکنان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نہتے کارکنان ، عورتوں اور ارکان اسمبلی پر ڈنڈے برسائے گئے۔سندھ حکومت کی جانب سے مظاہرین پر پولیس گردی انتہائی شرمناک ہے۔سندھ میں جنگل کا قانون ہے عوام کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔

Related posts

پشاور:چیک پوسٹ پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

Hassam alam

پی ڈی ایم کا مشترکہ اجلاس میں کی جانے والی قانون سازی چیلنج کرنے کا فیصلہ

Rauf ansari

جرمنی: کورونا کی چوتھی لہر شدت اختیار کر گئی

Hassam alam

Leave a Comment