Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی کی اے این ایف کی نفری بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے وزارت انسداد منشیات پر تفصیلی بریفنگ لی ہے ۔ بریفنگ میں وزارت انسداد منشیات کے تمام افسران نے شرکت کی۔

سیکریٹری انسداد منشیات ڈاکٹر سید کلیم امام اور جوائنٹ سیکریٹری سبینو سکندر جلال نے وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی تفصیلی بریفنگ دی ۔ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے اے این ایف کی نفری بڑھانے کے لئے فوری سمری تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیر انسداد منشیات نے کہا کہ وزارت انسداد منشیات میں خالی آسامیاں فوری پر کی جائیں۔انہوں نے نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے اور ملک بھر میں ریہبلیٹیشن سینٹرز بنانے کی تجویز کا فوری جائزہ لینے کے ہدایت کی ۔

شازین بگٹی نےگزشتہ ادوار کی تمام کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے طلب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خلاف ایکشن کے فوری لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

Related posts

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق

Hassam alam

ملک بھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر

ibrahim ibrahim

پیپلزپارٹی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے مؤخر کرنے کو حکومت کی بزدلی قرار دے دیا

Hassaan Akif

Leave a Comment