Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کشمورمیں کھاد نایاب، کسان پریشان، فصلیں متاثر ہونے کا اندیشہ

کشمور: شہر میں کھاد مافیا کی جانب سے بلیک میں کھاد فروخت کرنے کے خلاف کسانوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر کسانوں پر ظلم کیا جارہا ہے اگر بروقت کھاد فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو گندم اور دیگر فصلیں کاشت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

کشمور میں کسانوں نے کھاد ڈیلروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کسانوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔ کھاد کی مہنگے داموں فروخت سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔کھاد کا سرکاری ریٹ سولہ سو اڑسٹھ سو روپے ہے جوکہ تین ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ کھاد ڈیلرز نے انتظامیہ کی ملی بھگت قیمتوں میں من چاہا اضافہ کیا ہوا ہے ۔

مظاہرین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کھاد بلیک پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔ کھاد کی عدام دستیابی سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتے جارہا ہے جبکہ کھاد کمی کی وجہ سے آئندہ فضل شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Related posts

عورت کے لباس میں دیکھ کر بیٹی ناراض ہوگئی، نواز الدین صدیقی

Hassam alam

عوام کو ایک اور ہائی وولٹ جھٹکا، بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی

Zaib Ullah Khan

پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا شہید

ibrahim ibrahim

Leave a Comment