ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے انکوائری کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا


ممنوعہ فنڈنگ کیس ایف آئی اے نے انکوائری کا دائرہ کارپورے ملک میں بڑھا دیا۔ مانیٹرنگ ٹیم پشاور٫ لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زونل انکوائری ٹیم سے کوآرڈنیشن کرے گی۔ ایف آئی اے مانیٹرنگ ٹیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس ایف آئی اے نے انکوائری کا دائرہ کارپورے ملک میں بڑھا دیا۔ مانیٹرنگ ٹیم پشاور٫ لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زونل انکوائری ٹیم سے کوآرڈنیشن کرے گی۔ زونل کمیٹیاں تحریک انصاف کے اثاثوں کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کریں گی۔

انکوائریاں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 کے تحت کی جائیں گی۔ ایف آئی اے کی مانیٹرنگ ٹیم 5 ممبران پر مشتمل ہو گی۔ ڈائریکٹر ٹریننگ اطہر وحید ٹیم کے سربراہ خالد انیس، خواجہ حماد، چوہدری اعجاز اور اعجاز احمد شیخ ممبران میں شامل ہوں گے۔ ایف آئی اے مانیٹرنگ ٹیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More