Urdu
پاکستان تازہ ترین

کراچی: سپر اسٹور کے ویئر ہاؤس میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور کے ویئر ہاؤس میں لگی آگ بے قابو ہوگئی۔ کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا، فائر بریگیڈ کی گیارہ گاڑیاں ایک اسنارکل آگ پر قاپو پانے میں مصروف ہیں۔واقعہ میں ایک شخص جاں بحق،دھویں سے چارافراد بے ہوش ہوگئے۔

زمین پر پھیلے دھویں کے بادل۔یہ مناظر ہیں کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے جہاں سپر اسٹور کے ویئرہاؤس میں اچانگ آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں ۔ایڈ منسٹریٹر کراچی بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا کہ کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز بروقت پہنچ گئے تھے۔ایس بی سی اے حکام کے مطابق اسٹور انتظامیہ پارکنگ ایریا کو گودام کے طور پر استعمال کررہی تھی،جس پر اسٹور انتظامیہ کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے تھے ۔

Related posts

روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا

Hassam alam

مشرقی یوکرین میں لڑائی تیز ، 22 یوکرینی شہری مارے گئے

Hassam alam

عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ قابلِ مذمت ہے،رانا ثناء اللہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment